1 اگست، 2024، 3:32 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85555647
T T
0 Persons

لیبلز

ایران مضبوط عزم کے ساتھ مزاحمت کی حمایت جاری رکھے گا ، صدر ایران

تہران- ارنا- صدر مملکت نے دہشت گردانہ کارروائیوں کو صیہونیوں کے بند گلی میں پہنچنے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا: ایران کی قیادت، قوم اور حکومت مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت سے ذرہ برابر پيچھے نہيں ہٹے گی اور زيادہ مضبوط عزم کے ساتھ مزاحمتی محاذ خاص طور پر فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھے گی ۔

بدھ کی شام صدر مسعود  پزشکیان نے حماس کے عرب رابطہ کے ذمہ دار  اور غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، جو شہید اسماعیل  ہنیہ کے ساتھ تہران آئے تھے۔  

 اس ٹیلی فونی گفتگو میں صدر ایران نے عظیم مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مبارک باد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارے عزیز برادر شہید اسماعیل ہنیہ صدر اور ایران کے سرکاری مہمان تھے اور اسی وجہ سے ان کی شہادت کا غم دوبالا ہو گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت اپنی تمام مجرمانہ پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے کہا کہ  اس طرح کے دہشت گردانہ اقدامات، اس لئے ہیں کیونکہ صیہونیوں کو اب آگے کوئی راستہ نظر نہيں آ رہا ہے اور وہ بند گلی میں پہنچ چکے ہيں۔

صدر ایران نے کہا: ایران کی قیادت، قوم اور حکومت مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت  سے ذرہ برابر پيچھے نہيں ہٹے گی اور زيادہ مضبوط عزم کے ساتھ مزاحمتی محاذ خاص طور پر فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلوموں  کی حمایت جاری رکھے گی ۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں "خلیل الحیہ" نے صدر مملکت کے تعزیتی پیغام اور تقریب حلف برداری  کے دوران مسئلہ فلسطین کے  کے بارے میں ڈاکٹر پزشکیان  کے ٹھوس اور اصولی  بیان  پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو مزاحمتی محاذ کا حقیقی حامی اور فلسطینی کی ہمیشہ حمایت کرنے والا ملک قرار دیا اور کہا : تہران میں حاج اسماعیل ھنیہ کی شہادت اللہکی حکمت اور مصلحت تھی تاکہ مزاحمتی محاذ کے اراکین کے اتحاد کا ایک بار پھر مظاہرہ ہو سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .